8 اکتوبر، 2011، 7:50 PM

مسلم لیگ نون

نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کے اعلی راہنما پیپلزپارٹی میں شامل

نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کے اعلی راہنما پیپلزپارٹی میں شامل

مہر نیوز- 8 اکتوبر2011ء: پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما چودھری وقارخان اورسرداراقبال، نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما چودھری وقارخان اورسرداراقبال،  نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ چوہدری وقار خان کا کہنا ہے کہ اب مرنا اور جینا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔اسلام آباد میں جہانگیربدراورفریال احمد تالپورکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری وقار نے کہا کہ سیاست کا نام حکومت نہیں بلکہ نظریات ہوتے ہیں موجودہ صورت حال میں میرا اور میرے ساتھی سردار اقبال کا مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہو چکا تھا جس کے بعد اب ہمارا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتے اب جینا اور مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ چوہدری وقار خان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے سگے چچا زاد بھائی بھی ہیں مسلم لیگ نون کو اس سے زبردست دھچکا لگا ہے۔

News ID 1427654

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha